عمران خان خود گرفتاری دینے کے بجائے عدالت سے ضمانت لے کر زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے
راولپنڈی (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی نامزد ا امید وار قومی اسمبلی حلقہ این اے 59 چودری ظہیر سلطان محمود نے کہا ہے کہ عمران خان نے جیل بھرو تحریک جو شروع کی تھی اس میں شرمندگی ہی شرمندگی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ان کا میشن تھا ان کے دعوے سب کے سب جھوٹے ثابت ہوگے جو کہتے تھے عوام عمران خان کے ساتھ ہے لیکن عوام نے جیل بھرو تحریک کو مسترد کردیا ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کی مکاری کو جان چکے ہیں،عوام ان کی باتوں میں نہیں آئے گی غریب عوام کو جیل بھرو تحریک کی دعوت دینے والا فتنہ خان خود گرفتاری دینے کے بجائے عدالت سے ضمانت لے کر زمان پارک میں چھپ کر بیٹھا ہے اور بچوں کوباہر انگلینڈ میں رکھا ہوا ہے اور غریب عوام کے بچوں کو کہتا ہے کہ آزادی چاہتے ہو تو جیل جا ئو یہ کون سی آزادی ہے جو جیل جانے سے ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ سارا ڈرامہ عمران خان نے صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے رچایا ہے جو عوام نے ناکام بنا کر ہمیشہ کے لیے عمران خان کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔