ایک مقامی ہوٹل کے تندور پر سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس سے قریبی عمارت لرز اٹھیںتھیں
لورہ(سپیشل کرائم رپورٹر)ضلع ایبٹ آباد کے لورہ بازار میں ریسٹورنٹ کے تندور پر ہونے والے سلنڈر دھماکے کے بعد تحصیل انتظامیہ حرکت میں آگئی,ٹی ایم اےلورہ کے عملے نے اکثر ریسٹورنٹس سے گیس سلنڈر ضبط کر لیے گئے جس کی وجہ سے لورہ بازار کے ریسٹورنٹ منگل کے روز بند رہے,تفصیلات کے مطابق سوموار کی رات45 :8 کے الاعظم ہسپتال کے قریب ایک ریسٹورنٹ کے تندور پر سلنڈر تبدیل کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی اور قریب دس منٹ تک اسے آگ لگی رہی ۔اس کے بعد ایک زوردار دھماکے سے سلنڈر پھٹ گیا اور قریبی عمارتوں جن میں الاعظم ہسپتال,اسلام آباد کیش اینڈکیری, میزان بنک,مسلم کمرشل بنک, مدینہ کیش اینڈ کیری,ضیا میڈیکل سٹور,سادات خان کی عمارت اور حجام کی دوکان کو جزوی نقصان پہنچا اور شیشے ٹوٹ گئے,زرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی گاڑی دس منٹ کی تاخیر سے پہنچی جب ایک سلنڈر پھٹ چکا تھا اور دوسرے کو لگی آگ انھوں نے بجھائی ,اگر وہ بروقت پہنچ آتے تو شاید یہ نقصان نہ ہوتا,واقعہ کے بعد تحصیل انتظامیہ حرکت میں آئی اور ٹی ایم اے کے عملے نے تمام ریسٹورنٹس سے سلنڈر اٹھا کر قبضے میں کر لیے.الاعظم ہسپتال لورہ کے مالک ڈاکٹر جہانگیر عباسی سے واقعہ کے حوالے سے دریافت کیا تو انھوں نے بتایا کہ وہ اس وقت اپنے ہسپتال کی دوسری منزل پر تھے اچانک زوردار دھاکہ ہوا اور بجلی بھی بند ہوگئی ۔ہم نے مریضوں کو کہا کہ یہ کوئی قدرتی آفت ہے اپنی جانیں بچائیں۔ہم بھی عقبی راستے سے باہر نکلے۔پولیس کا عملہ موجود تھا مگر ٹی ایم اے کا عملہ نہ تھا۔فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی بعد میں پہنچی۔ ہمارے ہسپتال اور میڈیکل سٹور کا تقریبا پانچ لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا , ہم نے اسلام آباد کیش اینڈ کیری, میزان بنک ,سادات خان اور ایک حمام کے مالک کے ساتھ ملکر مشترکہ درخواست دی.اگرچہ یہ اتفاقیہ حادثہ ہے مگر احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتی تو شاید اس سے بچا جاسکتا تھا۔اسلام آباد کیش اینڈ کیری کےمالک محمد سجاد عباسی نے پولیس کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ناقص کمپنی کا سلنڈر استعمال کرتے تھے اس لیے یہ حادثہ ہوا۔ہمارا کافی نقصان ہوا اور فرنٹ کا سارا شیشہ جو اڑھائی لاکھ کی مالیت کا تھا سارا ٹوٹ گیا۔ لورہ پولیس کا کہنا ہے کہ ہمیں درخواست موصول ہوچکی ہے۔ہم دریافت کررہے ہیں اس کے بعد مزید قانونی کاروائی کریں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چند دن قبل اسسٹنٹ کمشنر نے لورہ بازار کا دورہ کیا تھا پٹرول پمپ سمیت مختلف دوکانداروں کو جرمانے کیے گئے مگر غیرقانونی طور پر ایل پی جی گیس فلنگ کرنے والوں کو چیک نہیں کیا گیا۔اگر ان کے خلاف کاروائی ہوتی تو یہ حادثہ پیش نہ آتا۔