ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے سربراہ ڈاکٹر محسن حسن خان نے اجلاس کی صدارت کی
مری(بیورورپورٹ) کوہسار یونیورسٹی مری کے ڈپارٹمنٹ آف ماس کمیونی کیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز بورڈ آف سٹڈیز کے پہلے اجلاس میں بی ایس(BS) پروگرام کے آغاز کی منظوری دے دی گئی۔ ایسے میں بورڈ کا اجلاس اس کے سربراہ سربراہ ڈاکٹر محسن حسن خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ ابلاغ کے سینئرپروفیسر ڈاکٹر سید عبدالسراج، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کیسوشل سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال، پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولرنیوز میاں محمد سمیع اور ملک کے معروف صحافی و اینکرمتین حیدر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہسار یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محسن اقبال اور ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمی ڈاکٹر شاہدہ شاہین نے بھی شرکت کی۔شعبہ کے سربراہ ڈاکٹر محسن حسن خان نے بورڈ آف سٹڈیز کے شرکاء اراکین کا خیرمقدم اور شکریہ ادا کیااس موقع پر شعبہ ابلاغ کے بی ایس پروگرام کی مکمل سکیم آف سٹڈیز اور ایجنڈے کے تمام آئٹم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور سیر حاصل گفتگو کے بعد متفقہ طور پر بورڈ ممبران نے ایجنڈے کے تمام نکات خاص طور پر بی ایس(BS) پروگرام کے آغاز کی منظوری دی، بورڈ آف سٹڈیز کے تمام ممبران نے شعبہ کے نوجوان سربراہ ڈاکٹر محسن حسن خان کی کاوشوں اور شعبہ کے قیام میں دن رات کی محنت کو سراہا اور پہلی بورڈ آف سٹڈیز کے انعقاد پر مبارکباد دی۔