نیو مری سنبل سیداں‌میں‌پولیس کی موجودگی میں‌زمین کے تنازعہ پر ایک شخص قتل

خان نواز کو مبینہ طور پر جنید چھینہ اور اس کے ساتھیوں‌نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو زخموں‌کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا

مری(بیورورپورٹ) نیومری کے نواحی علاقے سنبل سیداں کی ڈھوک پٹی باندی میں ایک شخص کو پولیس کی موجودگی میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔خان نواز نامی شخص کو جنید چھینہ ااور اس کے دیگر ساتھیوں نے شدید زخمی کیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جا بحق ہو گیا۔ مقتول کے لواحقین اور اہلیان علاقہ مرد و خواتین نے انگوری روڈ کو بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا۔ملزم سمبل سیداں میں‌ گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرارہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ واقعات کے مطابق موہڑہ سیداں کے قریب شام کے وقت پیش آیاجنید چھینہ نامی شخص نے پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کر کے خان نواز کو شدید زخمی کر دیا گیا۔زخمی شخص کو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا جسے بعد ازاں شدید زخمی حالت میں کو ڈی ایچ کیو راولپنڈی ریفر کیا جبکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم ٹوڑ کیا۔مقتول کی عمر 46 سال اور وہ سمبل سیداں ڈھوک پٹی بانڈی نیو مری کا رہائشی ہے۔ ملزم پولیس کی موجودگی کے باوجود موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ زرائع کے مطابق ایک بے نام سوسائٹی بنائی گئی ہے جوکہ غیرقانی ہے حقوق کے کاغذات خرید کر شاملات پر تعمیرات کی جارہی ہے اور غریب لوگوں سے زبردستی قبضہ لیا جارہا ہے۔ تھانہ پتریاٹہ پولیس چار گھنٹے کے بعد موقع پر پہنچی ملزم کی گاڑی کو پٹرولنگ پولیس نے اپنے قبضہ میں لیا۔ اہلیان علاقہ نے مری انتظامیہ اور ڈی ایس پی ملک عارف ایس ایچ اوتھانہ مری اعجاز شاہ ایس ایچ او پتریاٹہ اسد علی ابوبکر چار گھنٹے سے جاری مذکرات کے بعد سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں