نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا جھنگ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ – SUCH TV

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج ضلع جھنگ میں دریائے چناب کے کنارے سیلابی پانی میں ڈوبے دیہات کا دورہ کیا۔

دریائے چناب میں پانی کی سطح بڑھنے سے جھنگ کے کم از کم چالیس دیہات زیرآب آگئے۔

متاثرہ دیہات کی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

دریں اثناء نگراں وزیراعلیٰ نے ستلج کے دریائی بیڈ والے آبادی والے علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دیا۔

انہوں نے یہ ہدایت گنڈا سنگھ بارڈر پر تلوار پوسٹ کے قریب سیلاب ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام متعلقہ اداروں کو دریائے ستلج میں ڈاون اور اپ اسٹریم کے اخراج کے بارے میں چوکنا رہنا چاہیے۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں