ایک گولی گاڑی کو لگی ،سابق ایم پی اے معجزانہ طور پر محفوظ رہیں
مری (راجہ افضال سلیم سے ) مری سے مخصوص نشستوںپر منتخب ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن صوبائی اسمبلی پنجاب عابدہ راجہ کی گاڑی پر ان کے گاؤں مہنگل تحصیل مری میںنامعلوم موٹر سائیکل سواروںنے فائرنگ کی ،جس کے نتیجے میںایک گولی گاڑی کے ٹائر پر لگی تاہم سابق رکن ایم پی اے عابدہ راجہ محفوظ رہیں.عابدہ راجہ کے مطابق انگوری پولیس چوکی کے عملے کے پاس سرکاری گاڑی نہ تھی جس کی وجہ سے وہ فوری طور پر نہیںپہنچ سکے اور گھنٹوںتاخیر سے دو پولیس اہلکار موقع پر پہنچ سکے .جنھیںوقوع سے متعلق آگاہ کیا گیا مگرابھی تک انگوری پولیس نے کوئی کاروائی نہیںکی.