تھانہ پیرودھائی کے ایس آئی یوسف نے ملزم سے دس لاکھ روپے کی برآمد گی کی اور 90ہزاردیئے باقی رقم 9لاکھ دس ہزار روپے ہڑپ لیے
راولپنڈی (بیورورپورٹ) باغ اسٹینڈ پیرودھائی کے رہائشی وحید الرحمن ولد محمد رزاق نے راولپنڈی پریس کلب کے باہر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ پیرودھائی کے اہلکار کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے حصول انصاف کیلئے بیئر اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے بعد ازاں وحید الرحمن ولد محمد رزاق نے راولپنڈی پریس کلب میں آ کر صحافیوں کو بتایا کہ تھانہ پیر ودھائی کے ایس آئی یوسف نے ملزم سے دس لاکھ روپے کی برآمد گی کی او 90ہزاردیئے باقی رقم 9لاکھ دس ہزار روپے ہڑپ کر لئے میں غریب آدمی ہوں دھاڑی لگا کر اپنا نظام چلا رہا ہوں میری جمع پونجی یہی ہے اس ضمن میں پولیس انتظامیہ کو بیشتر درخواستیں دے چکا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی شہری نے کہا کہ پنجاب پولیس میں چھپی ایسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ کیاجائے جب تک ایسی کالی بھیڑوں کا خاتمہ نہیں ہوتا میرے جیسے لوگ حصول انصاف کوترستے رہیں گے اب متعلقہ پولیس اہلکار ایس آئی یوسف کی طرف سے مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں شہر ی نے وزیر اعظم چیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میری رقم 9لاکھ دس ہزار روپے واپس دلائی جائے اور متعلقہ ایس آئی کی سروس ضبط کرنے کی بجائے بر طرف کرکے انصاف دیا جائے۔