Skip to content
صوابی پولیس کی کامیاب کاروائی ،ایک کروڑ 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث تین بین الصوبائی رہزن گرفتار، لوٹی گئی رقم برآمدکرلی
صوابی (بیورورپورٹ)صوابی پولیس نے ڈکیتی میں ملوث تین الصوبائی گروہ گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ گوہر علی سکنہ لاہور صوابی نے مورخہ 12.12.2022 کو اپنے ملکیتی02 پٹرول پمپس سےرقم مبلغ ایک کروڑ 82 لاکھ روپے لے کرڈرائیور کے ہمراہ اپنی ذاتی گاڑی میں سوار ہو کر رقم بینک میں جمع کرانےکی عرض سے جا رہا تھا جب ذکریا شاخ سے آگے نزد حبیب بینک پہنچے تو وہاں موٹرکار از قسم پریمیو نے ان سے گاڑی آگے کرکے گھیر لیا، مسلح نامعلوم ملزمان نے اس کی آنکھوں میں سرخ مرچ ڈال کر مذکورہ رقم چھین کر موقع سے فرار ہوئے جس کی بابت تھانہ لاہور میں مقدمہ علت 867 مورخہ 12.12.2022 جرم 392/427 درج رجسٹر ہو کر تفتیش شروع کی گئی۔
مقدمہ میں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے موٹر کار پریمیو کو ٹریس کرکے جس میں سوار ملزمان فیاض اور شاہد جمال کو گرفتار کرکے جن سے سرقہ شدہ رقم،وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی اور پستول بھی برآمد کی گئیں۔دوران انٹاروگیشن ملزمان نے اپنے شریک ملزم شاہ فرید ولد نورالحق سکنہ کیمیاڑی کراچی کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے بعد وقوعہ کراچی فرار ہونا بیان کیا جس کو ضلعی پولیس صوابی نے کراچی پولیس کے تعاون سے گرفتار کرکےضلع صوابی ٹرانسفر کرانے کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے جا رہے ہیں۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اگر آپ کو کسی مخصوص خبر کی تلاش ہے تو یہاں نیچے دئے گئے باکس کی مدد سے تلاش کریں