قوم کوتحریک انصاف،نوازلیگ اورپیپلزپارٹی کی غلامی سے آزادی دلائیں گے،کراچی کے بعد پنجا ب بھی جاگ اٹھا ہے،امیرصوبہ پنجاب
راولپنڈی (بیورورپورٹ)امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک پرکرپٹ مافیا کا قبضہ ہے عوامی غلامی کا وقت ختم ہوگیا جماعت اسلامی کرپٹ مافیا سے نجات کی جنگ کا آغازکرچکی ہے قو م کو تحریک انصاف،نوازلیگ اور پیپلزپارٹی کی غلامی سے آزادی دلائیں گے پنجاب کی تمام قومی وصوبائی اسمبلی کی تمام نشستوں پر امیدوارفائنل کردئیے ترازو کے نشان پرمیدان میں ہیں ان خیالات کااظہارانھوں نے عام انتخابات کی انتخابی مہم کے آغازپر این اے 54کے ورکرزکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیرضلع سیدعارف شیرازی،امیدواراین اے 54محمدتاج عباسی، امیدوارپی پی 17رضا احمدشاہ،امیدوارپی پی 11ملک عمران خان،امیدوارپی پی 13کرنل(ر)محمدعرفان،عتیق احمدعباسی،سیدارشدفاروق،اسدرضاشیخ سمیت دیگرقائدین نے بھی اظہارخیال کیا۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ اس سے قبل جہاں بھی عوام نے موقع دیا جماعت اسلامی کے وفاقی وصوبائی وزراء،ارکان پارلیمنٹ اور کراچی میں بطورمئیرخدمت کی تاریخ مرتب کی۔ کراچی میں تاریخی فتح نے پورے پاکستان میں کارکنان کے حوصلے بلند کئے ہیں پنجاب جاگ اٹھا ہے کارکنان عوام کے پاس پہنچیں ہم ہی امیدہیں عوام آپ کی منتظرہے آپ کوووٹ،نوٹ او ربھرپورسپورٹ ملے گی اب گھروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہرمنٹ اور سیکنڈ کوجدوجہد پرخرچ کریں۔ ڈاکٹرطارق سلیم نے ضلعی اوراین اے 54کی قیادت اور کارکنان کوشاندارورکرزکنونشن کے انعقاد پرمبارکباداور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی میں انتخابی مہم کے شاندارآغاز سے کامیابی کے نئے دروازے کھلیں گے۔