مرحوم کا نمازہ جنازہ ہفتہ دن گیارہ بجے میڈیا ٹاون میں ادا کیا جائے گا
گلیات(نامہ نگار)سابق وزیر بلدیات اور رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ سردار محمد ادریس حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے جن کا جنازہ آج اتوار کو میڈیا ٹاون راولپنڈی اسلام آباد میں ادا کیا جائے گا۔گلیات کی یونین کونسل تاجوال سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر بلدیات سردار محمد ادریس نے اپنی سیاست کا آغاز جے یو آئی سے کیا اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خیبر پختونخواہ کابینہ میں بطور وزیر بلدیات زمہ داریاں سرانجام دیتے رہے بعد میں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے اور رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔بطور وزیربلدیات اور رکن صوبائی اسمبلی انھوں نے اپنے حلقے جس میں لورہ اور گلیات کے علاقے شامل ہیں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ان کا سب سے بڑا کارنامہ لورہ کو تحصیل کا درجہ دلوانے کے لیے ان کی جدوجہد ہے۔اس کے لورہ میں بوائز ڈگری کالج کا قیام, گرلز ہائیر سیکنڈری سکول لورہ, نگری مچھنہ بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن, ہائی سکول نگری سمیت مختلف علاقوں میں متعدد منصوبے ان کی علاقے کی فلاح و بہبود اور محبت کا ثبوت ہیں۔مرحوم کے بھائی کے مطابق ان کا نمازہ جنازہ میڈیا ٹاون میں آج دن گیارہ بجے ادا کیا جائے گا۔وہیں میڈیا ٹاون کے قبرستان میں ان کی تدفین بھی کی جائے گا۔