اجلاس میں عرفان مظفر کیانی کے حالیہ بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی
راولپنڈی (بیورورپورٹ) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کے صدر ابرار احمد ایڈووکیٹ نے عرفان مظفر کیانی کے حالیہ بیان کے پیش نظر ویڈیو لنک کے ذریعے ضلع راولپنڈی کا ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا .جس میں جنرل سیکرٹری آغا شہاب, سینئر نائب صدر راجہ نعمان قمر ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد مہر ۔ فنانس سیکرٹری ظہیر احمد اور میڈیا کوآرڈینیٹر معراج فرقان نے شرکت کی۔اجلاس میں عرفان مظفر کیانی کے حالیہ بیان کی پر زور الفاظ میں مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا کہ عرفان مظفرکیانی نے جو جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ایپسما کے ڈویژنل صدر اور ممبر ڈی آر اے پر لگائےہیں ان کے ثبوت پیش کریں نہیں تو فوری طور پر معافی مانگیں بصورت دیگر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن اپناقانونی چارہ جوئی استعمال کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ اجلاس میں ابرار احمد خان ڈویژنل صدر ایپسما پر بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے ابرار احمد خان کے کردار اور نجی تعلیمی اداروں کے لیئے کی گئی خدمات کا برملا اعتراف کیا۔ ابرار احمد ایڈووکیٹ نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ عرفان مظفر کیانی اصل میں ڈی آر اے کی سیٹ سے ڈی نوٹی فائی ہونے کے بعد اپنے حواس کھو بیٹھے ہیں اور بے تکی باتوں سے میڈیا کی زینت بننے کی کوشش کررہے ہیں۔اگر انہیں اتنا ہی خبروں میں رہنے کا شوق ہے تو نجی تعلیمی اداروں کی بہبود کے لیئے کچھ کر کے دکھائیں۔ آخر میں تمام شرکاء نے ابرار احمد خان سے اظہار یکجہتی کے لیئے ایک جنرل باڈی اجلاس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی شرکاء اجلاس کا کہنا تھا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن نا صرف ایک حقیقت بلکہ پرائیویٹ سکولز کی ایک ایسی آواز اور پاور بن چکی ہے جس سے مخالف تنظیمیں خائف ہونے کے سبب الٹے سیدھے بیانات داغ کر سستی شہرت حاصل کرنا چاہ ری ہیں۔