متعلقہ محکموں کی طرف سے تیاریوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آزمائشی مشقوں کا انعقاد کیا گیا
مری (بیورورپورٹ) ملکہ کوہسار مری اور مضافات میں کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور اس پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کی طرف سے تیاریوں کیلئے لائحہ عمل تیار کرنے کیلئے آزمائشی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں مقامی تمام اداروں کی کارکردگی کا جانچنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن انجھا اور اسٹیشن کمانڈ اور ر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مری کیپٹن (ر) قاسم اعجاز نے مری کے تمام محکمہ جات کی پیشہ ورانہ قابلیت کو پرکھتے متعلقہ سہولیاتی مراکز کی کارکردگی کا جائزہ لیا – ان آزمائشی مشقوں کی ریہرسل بھی کی گئی میں اور ہر ممکنہ صورت کے پیش نظر اس کے حل کے لیے متعلقہ محکموں کو احکامات بھی جاری کیئے گئے۔ ایسے میں مختلف ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔بتایا گیا کہ ایسی عملی مشقیں دن اور رات کو جاری رہیں گی ۔اس موقع پر تمام اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے اور ان سے تفصیلی بریفنگ لی گئی-