مقامی برینڈز کو آگے لانے کے لیے راولپنڈی چیمبرآف کامرس کا پلیٹ فارم حاضر ہے
راولپنڈی ( کامرس رپورٹر )راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر ثاقب رفیق نے کہا ہے کہشوز مینو فیکچرنگ کی انڈسٹری ایک بڑا پوٹینشل رکھتی ہے، حکومت باقی سیکٹرز کی طرح اس سیکٹر پر بھی توجہ دے، مراعات دے، بین الاقوامی مارکیٹ میں کم شراکت کے باوجود پاکستان جوتے پیدا کرنے والا ساتواں بڑا ملک ہے مقامی ہوٹل میں کیٹ واک شوز کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقامی برینڈز کو آگے لانے کے لیے چیمبر کا پلیٹ فارم حاضر ہے،
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عالمی برآمدات میں شوز کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔، جو دنیا بھر میں تیار ہونے والے تمام جوتے کا 2.0 فیصد سے زیادہ تیار کرتا ہے۔حکومت اس شعبے پر توجہ دے اور دیگر شعبوں کی طرح مراعات دے،شوز مینوفیکچرنگ ایس ایم ایز کا ایک بڑا حصہ ہیں، چیمبر نے ہمیشہ مطالبہ کیا ہے کہ ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے سروسز کے شعبے کو ترقی دی جائے،حکومت ایسے سیکٹرز پر توجہ دے جن میں کم سے کم انفراسٹرکچر اور سرمایہ کاری کی ضرورت ہو،آخر میں صدر چیمبر نے لکی ڈرا کے ذریعے عمرہ پیکیج، موٹر سائیکل، موبائل فونز، اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں نائب صدر فیصل شہزاد، انجمن تاجران پنجاب کے صدر شاہد غفور پراچہ، ایگزیکٹو ممبر محمد اکرم، شوز مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے اور ممبران بھی موجود تھے۔