ایم اویو پر جامعہ ہزارہ ڈاکٹر مسرور بنگش اور جامعہ کوہسار مری کے پروفیسر ڈاکٹر سلطان ستی نے دستخط ثبت کئے
مری(بیورورپورٹ) کوہسار یونیورسٹی مری اورجامعہ ہزارہ مانسہرہ کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔جامعات کے درمیان ”ایم او یو“کے تحت دونوں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان مشترکہ تحقیقی،مطالعاتی اور تربیتی سرگرمیوں کے فروغ سمیت دوطرفہ تعاون اورباہمی دلچسپی کے امور کا تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔یاداشت پر دستخط کیلئے جامعہ ہزارہ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چانسلر جامعہ ہزارہ پروفیسر ڈاکٹر جمیل احمد، پرو وائس چانسلر جامعہ ہزارہ، رجسٹرار کوہسار یونیورسٹی ڈاکٹر محسن اقبال، پروفیسر ڈاکٹر سلطان، ڈاکٹر وقاص حیدر بنگیال، چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائنس، ڈاکٹر مسرور بنگش بھی موجود تھے ایم اویو پر جامعہ ہزارہ ڈاکٹر مسرور بنگش اور جامعہ کوہسار مری کے پروفیسر ڈاکٹر سلطان ستی نے دستخط ثبت کئے معاہدے کا بنیادی مقصد آٹی سروسز، ایل ایم ایس، جاب پورٹل اور سی ایم ایس کے ساتھ ساتھ تحقیق و تدریس کے فروغ اور ترقی کیلئے فیکلٹی کا تبادلہ اور دوطرفہ تجربات سے استفادہ کرناہے۔