گلیات لورہ پٹواری پراپرٹی ڈیلر بن گئے

سادہ لوح لوگوں کی زمینیں دوسرے شہروں کے سرمایہ داروں کو فروخت کرنے لگے

گلیات(نامہ نگار)گلیات سےملحقہ تحصیل لورہ کی دو یونین کونسلوں کے حلقہ پٹواری مبینہ طور پر پراپرٹی ڈیلرز بن کر مقامی سادہ لوح لوگوں کی بڑی تعداد زمینیں غیرمقامی افراد کو فروخت کروانے کے دھندے میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع ایبٹ آباد کی تحصیل لورہ کی گلیات سے ملحقہ دو یونین کونسلوں سیر غربی اور سیر شرقی کے پٹواری زمینوں کی خرید و فروخت کے دھندے میں بڑے پیمانے پر ملوث پائے جارہے ہیں ۔یہ پٹواری سادہ لوح مقامی مالکان کی زمینیں دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے سرمایہ داروں کو فروخت کرواتے جبکہ دیگر کھاتہ شریک مالکان کے علم میں لائے بغیر خفیہ طور پر زمین کا انتقال عمل میں لایا جاتا اور جب بقیہ مالکان کو علم ہوتا اس وقت تک ان کی قانونی پوزیشن کمزور ہوتی اور وہ سالوں عدالتوں کچہریوں کے چکر لگانے پر مجبور ہوجاتے۔ سارا ریکارڈ ان پٹواریوں کے پاس ہوتا ہے اور عوام فرد کے حصول کے لیے بھی ان کے محتاج ہوتے ہیں۔مقامی افراد نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کے پی کے حکومت فوری طور پر محکمہ مال کے تمام افسران اور عملے کا پراپرٹی کے دھندے سے دور رہنے کا قانون بنائے تاکہ عوام ان قانون کے محافظوں کے ظلم سے محفوظ رہ سکے

Inkishaf news

اپنا تبصرہ بھیجیں