مری مٰیں نیو ائیرنائٹ منانے والے سیاحوں کے جیب کتروں‌کا شکار بننے کا انکشاف

درجنوں‌سیاحوں کو جیب کتروں نے نیو ائیر نائٹ کی رش کے دوران نقدی اور قیمتی سامان سے محروم کردیا

مری (بیورورپورٹ) 2022 کورخصت کرنے اور2023 کو خوش آمدیدکہنے کیلئے ملک بھر سے سیاحوں کی بہت بڑی تعداد ملکہ کوہسار مری آئی تھی وہیں‌پر رش کا فائدہ اٹھانے کے لیے جیب کتروں‌اور جرائم پیشہ عناصر بھی اس موقع پر مری پہنچ گئے تھے جنھوں‌نے رش کا فائد ہ اٹھاکر درجنوں سیاحوں کو نقدی ، قیمتی موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کردیا جبکہ مر ی کے مختلف مقامات پر ٹریفک جام رہنے کی بھی اطلاعات ملی ہیں‌سیاح کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا اسلام آباد اور راولپنڈی سے آتے ہوئے بھارہ کہو کے مقام پر کرنا پڑا جہاں‌پر وفاقی حکومت کابھارہ کہو بائی پاس منصوبے جاری ہے اور فلائی اوور کی تعمیر کے لیے بھارہ کہو مین شاہر ہ پر کھدائی اور تعمیرانی کام جاری ہے جس کے باعث ٹریفک کا شدیدخلل بھی پیدا ہورہا ہے .جس میں گاڑیوں‌گھنٹوں‌پھنسی رہیں‌اور کی سیاح‌نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ری پہنچ بھی نہیں‌سکے . منچلے نوجوانوں نے نیوایئرنائٹ جوش وخروش سے منایا اہم ترین سیاحتی مقام ڈاکخانہ چوک،مال روڈ،کشمیر پوائنٹ،پنڈی پوائنٹ اوردیگر سیاحتی مراکز پرلوگوں کابے پناہ رش رہا جبکہ رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چیب تراشوں نے خوب ”چاندی“ بنائی،مری پولیس سیاحوں کوجیب کتروں سے بچانے میں مکمل ناکام رہے .نیوایئرنائٹ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ،ایس ڈی پی اومری،سٹی ٹریفک پولیس،پنجاب ٹورازم سکواڈ سمیت تمام سرکاری ادارے انتہائی متحرک رہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں