مری میں فری آٹا سنٹر سے آٹا غائب ہونے کا انکشاف

عوام کے لیے لایا گیا فری آٹا مبینہ طورپر اے سی مری کا ڈرائیور گاڑی میں لاد کر لے گیا

مری (بیورورپورٹ)پنجاب حکومت کی جانب سے مری میں عوام کو ملنے والےفری آٹے کی فراہمی میں مبینہ طورپر بڑےپیمانے پر بدعنوانی اور کرپشن کاانکشاف ہوا ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی ایم اے مری کے ملازمین ملی بھگت اور جعلسازی سے عوام کے لیے آنے والا آٹا غائب کررہے ہیں۔ہفتہ کےروز دن 10:45 اسسٹنٹ کمشنر مری کا ڈرائیور ساجد اسسٹنٹ کمشنر مری کی گاڑی نمبری GAA 7018 میں آٹے کی لاتعداد تھیلیاں لاد کر جی پی او چوک مری کے قریب سےجارہا تھا جب اس بارے اس سے پوچھا گیا تو اس کا کہناتھا کہ صاحب کی مرضی سےلے جارہا ہوں۔زرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی اسسٹنٹ کمشنر مری کی رہائش گاہ سےسو سے زائدسرکاری آٹے کی تھیلیاں برآمدہوئی تھیں۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید تشویش کااظہار کیا اور اسسٹنٹ کمشنر مری سمیت دیگر ملوث افراد کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں