دھرتی ماں سے سےپیار کریں

محمد وقاص عباسی, جاوا مری
انسان کا زمین مٹی سے گہرا رشتہ ھےاسی سے اپنے کھانے پینے کی اشیاء کھیتی باڑی کرکے اگائی جاتی ھیں ۔

انھی سے اپنی جسمانی و مالی ضروریات کو پورا کیا جاتاھے زمانہ قدیم سے کاشتکاری کو بہت اہمیت حاصل ھے۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی زمین کے آباد و گلزار رکھنے کی ترغیب دی ہے
جو بھی ممالک جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے زراعت پر توجہ دیتے وہ بہت مستحکم ممالک کی لسٹ میں موجود ھیں مگر افسوس ھمارے ملک کا اکثر رقبہ کاشت کے قابل ھے مگر متعلقہ محکمہ زراعت اور بلخصوص حکمرانوں کی ناقص پالیسی و لاپرواہی کی وجہ سے ھماری زمینیں بنجر پڑی ھیں پورے پاکستان کو ایک طرف رکھتے ھوے صرف اہلیان مری وکشمیر ۔kpk کے باشعور احباب اپنے آبائی علاقوں کی زمینوں کو ھی دیکھ لیں اپنے اردگرد نظر دوڑائیں جو کہ غیر آباد پڑی ھیں ھمارے اباواجداداپنی محنت ومشقت سے انہیں زمینوں سے فوائد حاصل کرتے تھے موجودہ مہنگائی کا رونا رونے والوں کو چاھیے کہ اپنے اندر سے تکبر ۔۔اور میں۔۔ کو ختم کر کے محنت و لگن سے انہیں زمینوں پر کاشتکاری کریں اور بہترین روزگار حاصل کریں ھمارے بے روزگار نوجوان مری و گردونواح میں پورا دن گھومتے رھتے ھیں اور گھر کا کام کرتے شرماتے ھیں مرد و خواتیں اکثر و بیشتر جن کا وقت گپ شپ و غیبت میں گزر جاتا ھے انکو چاھیے کہ کاشتکاری کریں اس سے آپکو انشاء اللہ نہ بلڈ پریشر نہ شوگر نہ دیگر موضی بیمار یاں لگیں گی اپنے گھر کی کھانے کی ضروریات بھی پوری ھوں گی اور معاشی خوشحالی بھی آئے گی مثال کے طور پر آلو پیاز ٹماٹر لہسن ادرک اور مذید تمام سبزیاں پیدا کر کہ اپنے گھر کو معاشی طور پر مضبوط کر سکتے ھیں اب وقت آگیا ھے کہ اپن اولادوں کو یہ ترغیب دیں کہ کاشتکاری محنت و مشقت کرنا عظیم قوموں کا شیوہ ھے اسکے علاوہ چھوٹے جانوروں بھیڑ بکری اور گائے وغیرہ کی پرورش کر کہ اچھا خاصہ مالی فائدہ حاصل کیا جا سکتا ھے اور حکومت وقت کو چاھیے کہ جو زمیندار کاشتکاری نہیں کرتے انکو بجلی میٹر گیس میٹر ڈومیسائل اور ضمانت وغیرہ کے لیے فرد جاری نہ کیے جائیں اور مزید پالیسی سخت کی جائے محنت میں عظمت ھے اپنی غیر آباد زمینوں کو آباد کریں اللہ رب العزت آپ کے گھروں کو آباد کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں