بھارہ کہو میں ٹریفک اہلکاروں کی مبینہ غفلت کے باعث ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا

مری روڈ اور سملی ڈیم روڈ پر گاڑیوں کی غیر قانونی پارکنگ سمیت دیگر عوامل کے باعث ٹریفک جام رہنے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہے

بھارہ کہو (محمد نسیم نون سے )بھارہ کہو میں ٹریفک کے مسائل کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں جبکہ ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے ذمہ دار محکمہ ٹریفک پولیس کی کارکردگی  مبینہ طور پر انتہائی غیرذمہ دارانہ اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،عوامی اور کاروباری حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے تفصیلا ت کے مطابق اسلام آباد کے ذیلی شہر بھارہ کہو جسکو کشمیر،ہزارہ اور مری کا سنگم سمجھا جا تا ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں گا ڑیوں کا گزرہو تا ہے یہاں پر ٹریفک کے تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اعلیٰ افسران نے ٹریفک پولیس افسران وملازمین کی ڈیو ٹیاں لگا رکھی ہیں لیکن کیا مجا ل ہے کہ ٹریفک پولیس افسریا ملازم ٹریفک کو قانون کے مطابق چلنے کا پا بند کرے مین مری روڈاور سملی ڈیم روڈ کے دونو ں اطراف چھو ٹی بڑی گا ڑیوں کی پا رکنگ،مخالف سمیت میں بلا خوف وخطر من مرضی سے ڈرائیونگ کرنا اور دیگر لاپرواہی سے بے شمار مسائل پیدا ہو رہے ہیں لیکن کو ئی ٹریفک پولیس افسر یا اہلکار ٹریفک قوانین پر عمل کرانے پر اپنے فرائض انجام نہیں دے رہا جسکی وجہ سے بعض اوقات گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے۔ کشمیر،ہزارہ،مری اور گرد ونواح سے آنے والے شہری اور خاص طو ر پر مریض اس تکلیف دہ صورتحال سے دو چار ہو تے ہیں بعض اوقات مر یض دم توڑ جا تے ہیں لیکن غریب کی آواز کو کو ئی سننے کو تیار نہیں عوام علا قہ نے وزیر داخلہ،سیکریٹری داخلہ،آئی جی اسلام آباد،ایس ایس پی اسلام آباد ٹریفک پولیس ودوسرے ذمہ دارافسران سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ بھارہ کہو میں تعینا ت ٹریفک پولیس افسران واہلکاروں کو متحرک کیا جا ئے تاکہ ٹریفک کی روانی  کو بحال رکھا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں