سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کی آج سماعت ہوگی – ایسا ٹی وی

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ 2023 کے خلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

بنچ میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے نئے قانون کو کالعدم قرار دینے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں