پنڈی پوائنٹ مری میں ہیٹر کی زہریلی گیس کے اخراج سے دو خواتین شدید متاثر

متاثرہ خواتین کو ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری منتقل کردیا

مری (بیورورپورٹ) مری کے اہم سیاحتی مقام پنڈی پوائنٹ پرگیس ہیٹر سے اخراج ہونے والی زہریلی گیس سے ایک ہی خاندان کی دو خواتین بری طرح متاثر ہوئیں جنہیں ریسکیو 1122نے ہنگامی طبی فراہم کیئے جانے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری میں پہنچا دیا جہاں ان ابتدائی طور پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی تھی تاہم آ خری اطلاعات کے مطابق اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ریسکیو زرائع کے مطابق انھیں‌جب اطلاع ملی تو وہ فوری موقع پر پہنچے وہاں پر موجود دو خواتین بری طرح‌متاثر تھیں جو گیس ہیٹر مسلسل جلنے کے باعث بری طرح متاثر ہوئیں‌تھیں اور ابتدائی تحقیق کے مطابق کمرے میں‌آکسیجن کی آمدو رفت کا کوئی معقول نظام نہ تھا جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا .

اپنا تبصرہ بھیجیں