ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری کاتھانہ پتریاٹہ کو دور ہ

ڈی پی او مری نے پتریاٹہ تھانے کے فرنٹ ڈیسک ،ریکارڈ، حوالات، تھانہ کی عمارت اور صفائی کے نظام سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا

مری (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری فراز احمد نے تھانہ پتریاٹہ کو اچانک دورہ کے دوران فرنٹ ڈیسک سمیت تھانے کے دیگر امور کا تفصیلی جائز ہ لیا عملے کو امن و امن کی صورتحال بہتر بنانے اور عوامی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی .ڈی پی او مری نے پتریاٹہ تھانے کے فرنٹ ڈیسک ،ریکارڈ، حوالات، تھانہ کی عمارت اور صفائی کے نظام سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیااور افسران و اہلکاروں‌سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے انھوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کیں کہ یہاں آنے والے سائلین کو پبلک سروس ڈیلیوری کی بہترین سہولتوں کی فراہمی پر کوئی بھی کمپرومائش نہیں کیا جائے گا اور تمام اقدامات یقینی بنا یا جائے گا۔انہوں نے عملہ کو کہا کہ منشیات فروشوں اور ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرس پالیسی اپنائیں،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کا تحرک کو یقینی بنائے اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے،تھانہ کی حدود میں گشت کے نظام کو موثر بنائے،کوتائی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب ٹورارزم پولیس مری کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او مری کی ہدایت پر مری ٹورازم پولیس سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرتے ہوئے۔مری ٹورازم پولیس کی جانب سے سیاحوں کو تحفظ اور سہولت کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے،ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے مری ٹورازم کوسٹرز میں سفر کیا اور بہترین سروس ڈیلیوری پر مری ٹورازم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔مری ٹورازم پولیس سیاحوں کے تحفظ اور سہولت کے لئے 24/7 مصروف عمل ہے، مری کے مختلف پوائنٹ پر تعینات ٹورازم پولیس فورس کے جوانوں نے سیاحوں کو بہترین سروسز فراہم کرتے ہوئے ان کی راستوں پر رہنمائی کی۔ سیاحوں نے ٹورازم پولیس فورس کے افسران اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔ایسے میں کہا گیا کہ مری آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی یا پریشانی کی صورت میں مری ٹورازم پولیس کے فیلڈ افسران یا ہماری ہیلپ لائن 15 اور 1757 دفتر نمبر 0519269277 رابطہ کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں