سی ڈی اے کی جانب سے بھارہ کہو سے مری بس شٹل سروس کا آغاز

راجہ افضال سلیم :
وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بھارہ کہو سے مری بس شٹل سروس کا 3 جنوری سے آغاز کیا جارہا ہے

مری میں‌سیاحت کے فروغ‌اور مقامی افراد کو سفر ی مشکلات کے پیش نظر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) بھارہ کہو سے مری کے لیے خصوصی شٹل سروس کا آغاز کررہا ہے جس کا مورخہ 3جنوری کو باقاعدہ آغاز کیا جائے گا.یہ بس شٹل سروس بھارہ کہو ڈھوک جیلانی سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی اور براستہ مری ایکسپریس وے فیصل موور ٹرمینل پر اپنے سفر کا اختتام کرے گی ،اس کا یکطرفہ کرایہ 100 روپے ہوگا.صبحٰ 9 بجے سے شام 8بجے تک فیملیز کےلیے ترجیحی بنیاد پر ہر گھنٹے بعدبس سفر کا آغاز کیا کرے گی ،اس بس شٹل سروس میں‌ 12سال سے کم عمر بچے اور 65سال سے زائد بزرگ کرائے سے مستثنیٰٰ‌ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں