راولپنڈی چیمبر نے موجودہ معاشی پریشان کن صورتحال پر دو روزہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس بلا لی

16تا 18جنوری اسلام آباد میں شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد چیمبرز صدور، ویمن چیمبرز اور سمال چیمبرز کے صدور اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے

راولپنڈی (کامرس رپورٹر )راولپنڈی چیمبرآف کامرس نے موجودہ معاشی پریشان کن صورتحال پر دو روزہ آل پاکستان چیمبرز صدور کانفرنس بلا نے کا اعلان کیا ہے، 16تا 18جنوری اسلام آباد میں شروع ہونے والی دو روزہ کانفرنس میں ملک بھر سے پچاس سے زائد چیمبرز صدور، ویمن چیمبرز اور سمال چیمبرز کے صدور اور ان کے نمائندے شرکت کریں گے، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا،صدر چیمبر ثاقب رفیق نے چیمبر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت غیر یقینی کی صورتحال کے باعث معاشی سرگرمیاں جمود کا شکار ہیں۔کانفرنس کا مقصد تمام صدور کو ملکی معیشت کے مسائل کے حل کے لیے اکٹھا کرنا اور حکومت کو جھنجوڑنا ہے۔ ملک میں معاشی عدم استحکام کی وجہ سے کاروباری طبقہ پریشان ہے۔انڈسٹریز میں ڈاؤن سائزنگ کی وجہ سے تشویش ہے۔گورنمنٹ کی طرف سے کوئی انڈسٹریل پیکیج کا منصوبہ سامنے نہیں آیا۔ملک کی معیشت آخری پوزیشن پر کھڑی ہے۔نیشنل سیکورٹی کونسل میں معیشت پر گفتگو خوش آئند ہے۔انٹرنیشل چیمبرز سمٹ میں حکومت کو آن بورڑ لیا جائے گا۔اس وقت سب سے بڑا مسلہ مہنگائی ہے، پرچیزنگ پاور ختم ہو چکی ہے، کرونا وبا کے اثرات کے باعث تاجر ہوں یا عام فرد،سب کی سیونگز بھی ختم ہو چکی، پٹرول گیس بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں تاکہ مہنگائی کم ہو سکے،گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر آف کامرس چاہتاہے کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پر سارے اسٹیک ہولڈر متفق ہوں،ہم حکومت کو ایس او ایس کال دے رہے ہیں، سیاست کی کتاب کو بند کرکے ملک کی معیشت پر فوکس کرنے کی ضرورت ہے، امپورٹ اور ایکسپورٹ انڈسٹری بند ہونے کے قریب ہے،حکومت کو بزنس کمیونٹی کو اعتماد لینے کی ضرورت ہے،پورٹس پر کنٹینر رکے ہوئے ہیں ایل سیز بند ہیں،بڑے بزنس گروپ اپنا کام بند کرنے کے قریب ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا چیمبر کا مطالبہ ہے کہ سیاسی پولورائزیشن کے خاتمے اور ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق معیشت کی طرف آنا ہو گا، اس وقت ملک کے سرواؤیل کی بات ہے، پوائنٹ سکورنگ اور بیان بازی سے پرہیز کیا جائے، چیئرمین سمٹ عثمان اشرف نے دو روزہ کانفرنس میں ہونے والے مختلف سیشنز، تیاریوں اورملک بھر کے چیمبر آف کامرس کے ساتھ رابطوں، اور حکومت کے ساتھ بات چیت کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا۔اس موقع پر گروپ لیڈر سہیل الطاف، سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، چیئرمین عثمان اشرف، سابق صدور ڈاکٹر شمائیل داود، ملک شاہد سلیم اور چیمبرممبران بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں