مری، پی ٹی آئی رہنماوں نے واٹرسپلائی منصوبہ برائے کوٹلی ستیاں شہر،مری اوردھیر کوٹ ستیاں کا افتتاح کردیا

یہ منصوبہ مری دھار جاوا ڈیم اور واٹر سپلائی سکیم کا حصہ ہے

مری (بیورورپورٹ)حلقہ این اے 57 میں  53 کروڑ روپے کی لاگت سے واٹرسپلائی منصوبہ برائے کوٹلی ستیاں شہر،مری اوردھیر کوٹ ستیاں کا ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے لطاسب ستی نے افتتاح کردیا یہ منصوبہ مری دھار جاوا ڈیم اور واٹر سپلائی سکیم کا حصہ ہے جس کا اعلان عمران خان نے مری دورے میں کیا گیا تھا،صداقت علی عباسی کے مطابق کہوٹہ شہر کی واٹر سپلائی اور سیوریج سسٹم کا منصوبہ جس کی لاگت 41 کروڑ روپے سے زیادہ ہے بھی اسی اسکیم کا حصہ ہے جس پر بھی تیزی سے کام جاری ہے اس موقع پر پارٹی کارکنان، عہدیداران اور معززین علاقہ نے قائدین کی آمد پر ان کا پُرجوش استقبال کیامنتخب نمائندوں نے تمام شرکاء کا پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور واٹر سپلائی سکیم کو علاقے کی محرومیاں ختم کرنے، تحصیل کی وسیع آبادی کو پانی کی بنیادی سہولیات سے آراستہ کرنے اور روزمرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اہم سنگ میل قرار دیاانہوں نے کہا کہ چار سال کا عرصہ جس میں ڈیڑھ سال کورونا وباء کی نظر ہوگیا اور ایک لمبا عرصہ رجیم چینج آپریشن کے عدم استحکام میں ضائع ہونے کے باوجود چار سال میں ان گنت میگا پراجیکٹس لا کر خطے کی تقدیر اور تاریخ بدلنے کی کوشش کی ہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ کوٹلی ستیاں کے لوگ تاریخی کارکردگی پر پہلے سے بڑھ چڑھ کر حمایت کریں گے اور کوٹلی ستیاں کو پانچ دہائیوں تک پسماندہ رکھنے والوں کو تعمیر و ترقی کی تاریخ رقم کرنے والوں کے راستے میں کوئی رخنہ ڈالنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں