مری جی پی او چوک اور کلڈنہ میں سوزوکیوں کے غیرقانونی اڈوں کے قیام کا انکشاف

کسی گاڑی کے پاس سرکاری کرایہ نامہ نہ ہے من مانے کرائے وصول کرتے

مری جی پی او چوک اور کلڈنہ روڈ پر سوزوکیوں کے غیرقانونی اڈوں کے قیام کا انکشاف ہوا ہے جو نجی گاڑیوں کے مالکان کے ساتھ بدتمیزی سے پیش آتے جبکہ کسی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پاس کوئی سرکاری کرایہ نامہ بھی نہیں ہے۔انکشاف نیوز زرائع کے مطابق کلڈنہ سے جی پی او چوک پبلک ٹرانسپورٹ سوزوکی ڈرائیوروں نے ون وے پر غیرقانونی اڈے قائم کرلیے جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا دوسری طرف ان سوزوکیوں کے ڈرائیور پرائیویٹ گاڑیوں کے مالکان کےساتھ بدتمیزی کرتے اور پرائیویٹ گاڑی میں کوئی اپنے کسی عزیز رشتہ دار کو بٹھانا چایے تو گالم گلوچ اور بدتمیزی سے پیش آتے۔ان سوزوکیوں سمیت مری کی کسی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑی کے پاس سرکاری کرایہ نامہ نہ ہے اور من مانے کرائے وصول کیے جاتے۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ان غیرقانونی اڈوں کے خاتمے اور سرکاری کرایہ نامے کے مطابق کرائے وصول کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں