سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کے سلسلے میں آج نیب لاہور میں پیش ہوں گے۔ نیب لاہور کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ کو آج لاہور اور ڈی جی خان میں ان کی رہائش گاہ پر طلبی کے نوٹس بھیجے گئے۔

ذرائع کے مطابق نیب عثمان بزدار کے خلاف 9 ارب سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کر رہا ہے۔ نیب نے عثمان بزدار کو کیس کی انکوائری میں دسویں بار طلب کر لیا۔

عثمان بزدار نیب کی جانب سے تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے پر اب تک دو بار پیش ہو چکے ہیں۔ عثمان بزدار نے ابھی تک اثاثہ جات کی تفصیلات نیب کو فراہم نہیں کیں۔

نیب نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے عثمان بزدار دور کے تمام منصوبوں کی تفصیلات بھی 5 جون تک طلب کر لیں۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں