اسرائیلی فوج کا خواتین اوربچوں سمیت نہتے نمازیوں پرحملہ بدترین دہشتگردی ہے،ڈاکٹرطارق سلیم

گزشتہ سال 56ہزارانتہا پسند یہودیوں نے چڑھائی کی، رواں برس 10ہزاریہودی شرپسندمسجد اقصی کی بے حرمتی کرچکے،امیرجماعت اسلامی پنجاب

راولپنڈی (بیوروپورٹ )امیرجماعت اسلامی پنجاب وصوبائی صدرملی یکجہتی کونسل ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ قبلہ او ل مسجداقصیٰ پر ناجائزریاست اسرائیل کی فوج کا خواتین اوربچوں سمیت نہتے نمازیوں پرحملہ بدترین دہشتگردی ہے اس پراقوام متحدہ اور امن کے عالمی ٹھیکداروں کی خاموشی شرمناک ہے پوری دنیا کے مسلمانوں کواشتعال دلایاجارہاہے جس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے گزشتہ سال 56ہزارانتہا پسند یہودیوں نے مسجداقصی پرچڑھائی کی جبکہ رواں برس اب تک 10ہزاریہودی شرپسندمسجد اقصی کی بے حرمتی کرچکے ہیں۔قبلہ اول سمیت نمازیوں اور اعتکاف کرنے والے نہتے فلسطینیوں پرانتہا پسنداسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کے خلاف امیرجماعت سراج الحق کی اپیل پرپاکستان بھرکی طرح پنجاب میں بھی یو م احتجاج منایا گیا،ضلعی وتحصیل ہیڈکواٹرزسمیت یونین کونسل سطح تک جماعت اسلامی کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کی گئیں جن میں اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ قبل ازیں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے سیاسی وتنظیمی جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرصوبہ نے کہاکہ پنجاب کے الیکشن میں بھرپورحصہ لیں گے قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران فائنل کردئیے ہیں قوم کے پاس جماعت اسلامی کے دیانتدارقیادت کے سوا کوئی آپشن نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں