مری سےصوبہ خیبر پختوانخواہ آٹے کی اسمگلنگ کا انکشاف

دریاگلی باڑیاں روڈ ، گھوڑاگلی لورہ روڈ ، کوہالہ روڈ سمیت دیگر راستوں سے بڑی تعداد میں آٹا خیبر پختونخواہ اسمگل کیا جارہا ہے ،زرائع

مری(راجہ افضال سلیم عباسی سے ) مری سے صوبہ خیبر پختونخواہ بڑے پیمانے پر آٹے کی سمگلنگ کا سلسلہ جاری ہے مری کا کوٹہ براستہ مری ایکسپریس وے سمیت آر ایم کے روڈ سے دوسروں شہروں کو دیا جا رہا ہے یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ من پسند تاجروں کو بھی رات کی تاریکی میں آٹا سپلائی کیا جا رہا ہے جو بعض تاجر بلیک میں سر عام فروخت کررہے ہیں جس پر انتظامیہ کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر مری کی عوام کو موسم سرما کے باعث آٹے کی سپلائی کے احکامات کو نظر انداز کرنے کے بعد ناصرف مری میں آٹے کا بحران شدت اختیار کرگیا بلکہ مری میں بڑی تعداد میں حکومت کی جانب سے آٹے کی سپلائی کو من پسند تاجروں کو رات کی تاریکی میں دو نمبر طریقے سے تقسیم کیا جا رہا ہے اور مری کا روٹ استعمال کرتے ہوئے مری سے ملحقہ کے پی کے کے علاقوں اور کشمیر میں اسمگل کیا جا رہا ہے ایسے میں آٹے کی سمگلنگ میں ملوث افراد کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پکڑا بھی ہے لیکن ٹرک ڈرائیور نے مبینہ طور پر نام نہ ظاہر کرتے ہوئے سمگلنگ کی تمام طرح زمہ داری ضلعی انتطامیہ کے اعلیٰ افسران پر عائد کرتے ہوئے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ ہماری نقل و حرکت کی ضلعی انتطامیہ کو مکمل آگاہی حاصل ہے ایسے میں مری شہر سمیت مضافاتی علاقوں میں آٹے کی غیر قانونی دوسرے علاقوں میں سمگلنگ من پسند تاجروں کو فروخت کے مسائل شدت اختیار کرگئے ہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کی کھلے عام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں مقامی لوگوں نے ضلع مری میں آٹے کے بحران کا براہ راست زمہ داری ضلعی انتظامیہ کو ٹھہراتے ہوے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ مری کے راستوں سے دوسرے شہروں کو سمگل کئے جانے والے آٹے پر اہلیان مری کا حق مارا جا رہا ہے ایسے واقعات میں ملوث افسران چاہے وہ ضلع انتظامیہ کے ہوں یا پرائیویٹ ان کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں