گھوڑاگلی سے لورہ خیبر پختوانخواہ سرکاری آٹا لورہ بازار میں 1100روپے فی دس کلو فروخت ہونے کا انکشاف

پنجاب حکومت سرکاری آٹا عوام کو ریلیف دینے کے لیے رعایتی نرخوں پر فراہم کرتے ، اسمگلروں نے اس کو کاروبار بنا لیا

inkishaf News
مری (بیورورپورٹ) گھوڑاگلی سے اسمگل ہونے والا سرکاری آٹا لورہ بازار میں 1100روپے فی دس کلو فروخت ہونے کا انکشاف جبکہ گھوڑاگلی بازار میں عوام کا سرکاری آٹا نہ ملنے کی شکایات۔پنجاب سے بڑی تعداد میں سرکاری رعایتی آٹا مری کے مختلف راستوں سے صوبہ خیبر پختونخواہ اور پھر وہاں سے افغانستان اسمگل ہورہا ہے ایسے میں گھوڑاگلی سے لورہ روڑ کے راستے پنجاب کی عوام کے لیے ملنےوالاسرکاری آٹا لورہ بازار میں 1100روپے فی دس کلو جبکہ ڈنہ لفٹ کے قریب 1000روپے فی دس کلو فروخت کیا جارہا ہے دوسری طرف عام ملنے والاآٹا2200روپے فی پندرہ کلو فروخت ہورہا ہے۔گھوڑاگلی بازار میں عوام کو سرکاری آٹا ملتے ہی نہیں،مختلف شہریوں جن میں کسیم عباسی،کاشف عباسی،فیصل عباسی، عتیق عباسی اور دیگر نے سرکاری رعایتی آٹا نہ ملنےکی شکایت کی ہے۔عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کی ہے اورڈپٹی کمشنر مری سے فوری طور پر تمام عوام کو سرکاری آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں