تحصیل مری کی مختلف یونین کونسلوں کی ابتدائی حدبندیو ں پر عوامی اعتراض

تحصیل مری کی یونین کونسلوں کی نئی حد بندیاں زمینی حقائق کے منافی ، سابقہ بحال کی جائیں، عوامی حلقے

مری (بیورورپورٹ)الیکشن کمیشن کی جانب سے تحصیل مری کی مختلف یونین کونسل کی حدبندیوں کے حوالے سے ابتدائی تفصیلات سوشل میڈیا کے ذریعے منظر عام پر آئیں ، جن کو مری عوام کی بڑی تعداد نے مسترد کردیا ہے۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن راولپنڈی کی جانب سے تحصیل مری کی سابقہ یونین کونسلوں کی حدبندیوں کو تبدیل کیے جانے کاانکشاف ہوا اور سابقہ یونین کونسلوں میں شامل علاقوں کو نئی حدبندی کرکے نئی یونین کونسلوں میں شامل کرنے کی ابتدائی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔یونین کونسل مری سٹی جو شہری علاقے پر مشتمل ہے اس کو سابقہ حالت میں رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ یونین کونسل گھوڑاگلی جو پہلے دھار جاوا، پٹھلی، نمب اورگھوڑاگلی پر مشتمل ہوتی تھی۔اب سنہیوہ نندکوٹ، ساملی تجال، گھوڑاگلی اور نمب بروری پر مشتمل ہوگی، اسی طرح یونین کونسل نمبل جو نمبل، سنہیوہ پر مشتمل تھی۔نمبل کو مسیاڑی کے ساتھ شامل کردیا گیا۔سندھیاں، دریاگلی، بن کوٹل، مسوٹ، اوڑہ، دھارجاوا، کھنی تاک پر مشتمل ایک یونین کونسل ہوگی، علیوٹ، پوٹھہ، سہنہ، روات، کائیا، پھگواڑی، دھلہ، موہڑہ پر مشتمل علاقہ ایک یونین کونسل میں شامل ہوگا۔نمب بڈرھیال، اوسیاء، دیول، نمب رومال کا علاقہ ایک یونین کونسل کا حصہ ہوگا۔سہر بگلہ، بیرگراں، گھوئی، ہوکڑہ کیری، کہوٹی، کاکڑائی، بھنتی، ڈھانڈی،تپہ کیر، موہڑھ عیسوال پر مشتمل یونین کونسل بنائی جائے گی، چارہان، پڑھنہ، پتریاٹہ، سنگ سیری کا علاقہ ایک یونین کونسل میں شامل ہوگا.انگوری، مہنگل، چکہ بیگوال، کھٹار،سالکھتر، مانگا، آڑوکس، تریٹ پر مشتمل یونین کونسل بنائی جائے گی، مسیاڑی، بڑاہوتر، ارواڑی، سمبل بیاہ، پھپڑیل، گوہڑہ،سائین، ڈنہ اوائین، نمبل، کھجٹ، لکوٹ، ساملی بیرہ مال پر ایک یونین کونسل ہوگی،اب تک منظر عام پر آنے والی تفصیلا ت پر عوامی حلقوں نے شدید اعتراض کیا ہے اور ان کو زمینی حقائق کے منافی قرار دیا ہے اور کہا ہے تحصیل مری کی یونین کونسلوں کو سابق حالت میں بحال کیا جائے

انکشاف نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں