قائمہ کمیٹی برائے سکلز ڈیویلپمنٹ کا راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں اجلاس

اجلاس کی صدارت صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق اور چیئرمین کاشف نے کی

راولپنڈی ( کامرس رپورٹر )راولپنڈی چیمبر آف کامرس میں قائمہ کمیٹی برائے سکلز ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت صدر آر سی سی آئی ثاقب رفیق اور چیئرمین کاشف نے کی، اجلاس میں سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران اور دیگر کمیٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔کمیٹی نے انڈسٹری اکیڈمی روابط بہتر بنانے، ہنر مندی کی طرف راغب کرنے، نصاب پر نظر ثانی اور تکنیکی تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے اہم سفارشات پر تبادلہ خیال کیا،صدر چیمبر ثاقب رفیق نے اجلاس کے شرکاء کی تجاویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکٹر پر مبنی مہارت اور ہنر مند افراد کی کمی ہے، چیمبر اپنے پلیٹ فارم سے اس اہم مسلے پر حکومت اور متعلقہ اداروں کو توجہ دلاتا رہتا ہے، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم پاکستانی کی معاشی خوشحالی اور صنعت کی ترقی کے لیے ہنر مند افراد کو آگے بڑھنے کا ماحول دیں اور سہولیات دیں، دنیاکے تمام ترقی یافتہ ممالک نے ایس ایم ایز کو ترقی دے کر ہی معاشی خوشحالی حاصل کی ہے، ہمیں بھی مقابلے کی اس دنیا میں اپنی صنعت کی ترقی کے لیے اقدامات اٹھانا ہوں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں