مری میں سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ،ڈی پی او مری فراز احمد

سنوفال کی صورتحال کے پیش نظر مزید ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو.ڈی پی او کی ہدایت

مری(بیوروروپورٹ)ڈی پی او مری فراز احمد نے کہا ہے کہ برفباری کے حوالے سے مری میں سیاحوں کی آمد میں بتدریج اضافہ ہوگا۔ اس دوران سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔اس سلسلے میں انہوں نے ڈویژن کے ایس ڈی پی او اور ڈی ایس پی ٹریفک اور ڈویژن کے ایس ایچ او،ٹریفک انچارج کو ہدایات جاری کیں۔ایسے میں بتایا گیا کہ ایس ڈی پی او مری سرکل سردار اظہر محمود اور ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدر خود فیلڈ میں رہ کر سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کریں گے۔ڈی پی اونے بتایاکہ سنو فال کی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک پولیس کے مزید اہلکار تعینات کیے گے ہیں تاکہ ٹریفک کا شہر میں ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، ہدایت کی گئی کہ رش کی صورتحال کے پیش نظر ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور اہلکاربھی تعینات کر دیے گئے ہیں بہترین حکمت عملی کے باعث مری کی کسی شاہراہ پر رش نہیں بننے دیا جائے گا، سیاحوں کے سفر کو محفوظ،پر سہولت اور خوشگوار بنانے کے لیے ٹورازم پولیس فورس 24 گھنٹے مصروف عمل ہے،تنگ سڑکوں اور دو طرفہ ٹریفک چلنے کے باوجود ٹریفک کی بلاتعطل روانی جاری رکھی جائے گی،ڈی پی نے ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع پولیس مسلسل پیٹرولنگ کرے گی اور ٹریفک کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی سیاحوں کی سہولت کیلئے ان میں آگاہی و احتیاطی پمفلٹ بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی اور انکی کی مدد اور رہنمائی کی جائے گی،کسی بھی قسم کی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف کے پاس محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر محفوظ ہونے چاہئیں، سیاح کسی قسم کی مدد و رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 1757یا 15, آفس نمبر 0519269277پر ٹریفک دفتر نمبر 0519269200پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ڈی پی اومری نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت اور آئی جی پنجاب محمد عامر ذوالفقار کے ویژن کے مطابق مری میں شہریوں اور سیاحوں کو بہترین سروسز کی فراہمی کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے گئے ہیں اوران میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں