مری میں برفباری کے دوران ریسکیو 1122کی جانب سے الرٹ جاری

الرٹ کا مقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانے کےلیے بھرپور تیاری ہے

مری(بیورورپورٹ)سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کی طرف سے برف باری کے دوران ریسکیو 1122 مری کی آپریشنل تیاریوں پر احکامات جاری جس پر عمل کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر مری کی نگرانی میں ریسکیو 1122 مری کے اہلکار برف باری کے دوران بنائے جانے والے ایمرجنسی کور پلان کے مطابق بروقت ریسکیو سروس مہیا کر رہیں ہیں اس حوالے سے الرٹ جاری کیاگیا جس کامقصد کسی بھی ہنگامی صورتحال پر بروقت قابو پانا ہے جبکہ برفباری اورسردی کے دوران گیس ہیٹروں کے استعمال کیلئے بھی ہدایات جاری کردیں،مری میں قائم کردہ مستقل ریسکیو اسٹیشنز بائی پاس روڈ پنڈی پوائنٹ،جی ٹی روڈ چھرہ پانی،سترہ میل ایکسپریس وے، سرینگر روڈ علیوٹ، سیاحتی مقام نیو مری،کجھٹ ایکسپریس وے اپر جیھکاگلی روڈ، کالی مٹی باڑیاں روڈ کے ساتھ ساتھ فسیلیٹیشن سنٹرز پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے فرائض دے رہے ہیں ایمرجنسی کور پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قائم کردہ فسیلیٹیشن سنٹرز جن میں مسیاڑی چوک ایکسپریس وے،لوئرٹوپہ،جیھکاگلی،کشمیری بازار،ٹھنڈا جنگل، کلڈنہ چوک،جی پی چوک،کشمیر پوائنٹ، مال روڈ،سندھیاں،سنی بنک اور بانسرہ گلی کے مقام پر ریسکیو اہلکار دستیاب وسائل کے ساتھ اپنے ڈیوٹیاں دینے میں مصروف ہیں،مری میں 13 ایمبولینسز، 6 فائر scوہیکل،2 ریسکیو وہیکلز، 20 ریسکیو بائیک پر ریسکیو اہلکار تعینات ہیں جو مصروف عمل ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں