ملکہ کوہسار مری میں برفباری کاسلسلہ جاری ،گلیات میں ایک فٹ تک برف پڑگئی

سیاحوں‌کی خاصی تعداد بھی برفباری سے لطف اندوز ہونے مری پہنچ گئی

مری(بیورورپورٹ)ملکہ کوہسار مری اور ملحقہ گلیات میں برف باری کاسلسلہ بدھ کی صبح سے شروع ہوا جو آخری اطلاعات تک جاری ہے۔اس دواران مری میں چھ انچ سے زائد جبکہ گلیات میں ایک فٹ تک برف پڑی۔اس دوران کسی بھی علاقے میں برفباری کی وجہ سے ٹریفک کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوی جبکہ بجلی کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ 13 جنوری تک جاری رہ سکتا ہے، مزید برفباری کے دوران ضلع مری کے تمام افسران مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں، سیاحوں کی مشکلات کوکم کرنے اورٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس ڈی ایس پی ٹریفک عرفان حیدرکی قیادت میں متحرک نظر آتی ہے۔محکمہ ہائی بھی متحرک ہے ٹریفک حادثات پربروقت امدادی کاروائیاں کرنے کیلئے ریسکیو1122 بھی الرٹ ہے ڈپٹی کمشنر مری احمدحسن رانجھا،اسسٹنٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمدیوسف سمیت تمام محکموں کے سربراہان انتظامات کاجائزہ لینے کیلئے دن بھرفیلڈ میں رہے برفباری کاآغاز ہوتے ہی ملک بھر سے آئے ہوئے سیاح برفباری سے لطف اندوز ہوتے ہوے موج مستی میں مصروف ہیں۔ تمام سیاحتی مقامات پر سیاح رقص کرتے نظر آتے ہیں۔سیاح فیملیاں اورمنچلے نوجوان گرتی ہوئی برف کے حسین لمحات خوب محفوظ کرتے ہوئے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے جمعہ کی شام تک برفباری کاسلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں