آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کچہری چوک میں پر امن احتجاجی مظاہرہ

مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو تندور کے کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگ بے روز گار ہو جائیں گے

راولپنڈی(بیورورپورٹ) آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بجلی گیس اور ایل پی جی کی ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں میں اضافے کے خلاف آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کچہری چوک میں پر امن احتجاج کیا گیا جس میں نانبائیوں کی بڑی تعداد شریک تھی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان نانبائی ایسوسی ایشن کے صدر محمد شفیق قریشی نے نانبائیوں کے کام میں استعمال کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ حکومت کی معنی خیز خاموشی فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے گندم مافیا کی اجارہ دار اور مل مالکان کی خود ساختہ مہنگائی کے خلاف حکومت کی طرف سے کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہم نے بارہا انتظامیہ کو ان تمام مشکلات سے آگاہ کیا مگرفوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے گندم مافیا کی اجارہ دار اور مل مالکان کی خود ساختہ مہنگائی کے خلاف نہ حکومت پنجاب نے اورنہ ہی راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا اگرآٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ بجلی گیس اور ایل پی جی میں کمی نہ کی گئی تو نانبائی پوری پنجاب میں شٹر ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی سے اپیل کرتے ہیں کہ خود ساکتہ مہنگائی کرنے والوں کیخلاف کاروائی کی جائے اور سستاآٹا مہیا کی جائے۔ا س موقع پر جنرل سیکرٹری خورشید قریشی، سینئر نائب صدر سردار مشتاق،عمران خان، گل خان، گل والی خان دینے بھی خطاب کیا۔ شفیق قریشی نے کہا کہ جب نان20،روٹی 15روپے کی تھی اس وقت فائن آٹا 8600روپے اور آٹا 7800روپے79کے گی فی بوری تھا اور جبکہ مہنگائی میں اضافے کے بعد نان25،اور روٹی 20روپے کی ہے اس وقت فائن آٹا کی فی بوری 13100روپے اور آٹا 12800روپے کا ہو گیا ہے ہمیں بتایا جائے کہ دن بدن فائن آٹا کا ریٹ بڑھتا جا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔جنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے کہا کہ روٹی نان کس بھاؤ فروخت کریں مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا گیا تو تندور کے کاروبار سے منسلک ہزاروں لوگ بے روز گار ہو جائیں گے ہم نے بارہا انتظامیہ کو ان تمام مشکلات سے آگاہ کیا مگرفوڈ ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت سے گندم مافیا کی اجارہ دار اور مل مالکان کی خود ساختہ مہنگائی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس لیا۔ لہذا راولپنڈی اسلام آباد پنجاب کے پی کے کی تمام ایسوسی کے عہدیداران نے فیصلہ کیا ہے کہ کب تک ظلم براداشت کریں گے۔ اپنے کاروبار اور بچوں کے مستقبل کے تحفظ کیلئے نکلیں گے گند م مافیا اور مل مالکان کی اجارہ داری آٹا گیس بجلی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ ختم نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ عمل پر عمل کرتے ہوئے پنجاب بھر میں شٹر ڈاؤن کرنے پر مجبور ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں