تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مری سے مزید دو مشینیں‌چوری ہونے کا انکشاف

اس سے قبل بھی تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مری سے  ایک ڈایلائسیز مشین چوری ہوگئی تھی جس کا کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا تھا

مری (بیورورپورٹ)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مری کومسلم لیگ ن کی گزشتہ حکومت کی جانب میں ملنے والی مزیددوڈایلائسیزمشینیں ہسپتال کے سٹورزسے چوری ہوگئی ہیں ایم ایس کی اطلاع پر ڈپٹی کمشنر مری احمد حسن رانجھا اوراسسٹ کمشنر مری صاحبزادہ محمد یوسف تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے اس سے قبل بھی ایک ڈیلائپسزمشین چوری ہوگئی تھی جس کا کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا جس میں ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا لیکن اینٹی کرپشن نے کوئی کاروائی نہیں کیا اور نہ ہی چوری ہونے والی مشین کاکوئی سراغ لگایا صرف فرضی کاروائی پوری کی گئی ایک مشین کی قیمت تقریبا 25 لاکھ بتائی جارھی ھے اس طرح 75 لاکھ مالیت کی تین قیمتی مشینیں غائب ہو گئی ہیں میڈیکل سپریڈنٹ عبداسلام عباسی کا کہنا ہے کہ ایک مشین میری تعیناتی سے قبل چوری ہوئی نئی تعمیر ہونے والی بلڈنگ جو ابھی تک ہسپتال کے حوالے نہیں گئی تھی جس کے متعلق ہسپتال کے کرپٹ عملہ کو نامزد کر کے کیس اینٹی کرپشن کو بھیجا لیکن انہوں نے کوئی کاروائی نہیں کی اب ایک بار پھر باقی دو مشینیں بھی چوری ہو گئی چونکہ ہسپتال میں سیکورٹی گارڈموجود نہیں جن کےمتعلق کئی بار اعلی حکام کو تحریری آگاہ کیا گیا لیکن ہسپتال کو سیکورٹی گارڈ تعینات نہ کئے گئے جبکہ چوری ہونے والی باقی دو مشینیں بھی بند بلڈنگ جو ابھی تک ہسپتال کے حوالہ نہ ہوسکی میں موجود تھی جب اسٹور کو چیک کیا گیا تو مشینیں غائب تھی ایم ایس نے اسکی اطلاع فوری طور پر ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچے اور تحقیقات شروع کی جبکہ ایس ایچ او مری کو موقع پر بلا کر نامعلوم چوروں کے خلاف چوری کی ایف آئی آر درج کروائی گئی اس موقع پر احمد حسن رانجھا کا کہنا تھا کہ پولیس فوری طور پر تحقیقات کر کے مشینیں برامد کرے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعائت نہ برتی جائےگی

اپنا تبصرہ بھیجیں