لاہور میں لطیف کھوسہ کے گھر پر حملہ، ڈرائیور زخمی – SUCH TV

جمعرات کی رات گئے لاہور کے علاقے ڈیفنس میں سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ بندوق کے حملے میں لطیف کھوسہ محفوظ رہے جبکہ ان کا ڈرائیور گولی لگنے سے زخمی ہوا۔

حملہ آور فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

لطیف کھوسہ نے میڈیا کو بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی جو اس قدر شدید تھی کہ گولیاں مین گیٹ سے گھس کر گھر کے اندر کھڑی کاروں کو لگیں جس سے ان کا ڈرائیور زخمی ہو گیا۔

دوسری جانب فائرنگ کے واقعے کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پہنچ گئے۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں