پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کرنے پر غیرملکیوں کے خلاف مقدمہ درج

ایبٹ آباد(وقاٸع نگار)ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ایبٹ آباد میرپور پولیس نے کارواٸی کرتے ہوے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی اور روڈ بلاک کرنے پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ایبٹ آباد پولیس زراٸع کے مطابق13/14 اگست کی شب جدون پلازہ میں غل غپاڑہ کرنے ، غیر ملکی جھنڈے لہرانے ، شہریوں کو تنگ و پریشان کرنے ، ریاست کے خلاف نعرے بازی کرنے سمیت روڈ بلاک کرنے پر 06 ملزمان گرفتار مقدمہ درج ،
گرفتار ملزمان مومن ولد عبدالعزیز ، محمد ولد عبدالعزیز ، عبدالرحمن ولد سلطان زئی ، حیدر ولد ببرک ، ظفر خان ولد عبدالعزیز ، اعجاز الحق ولد گل آمر ساکنان افغانستان گرفتار ، ملزمان کے خلاف تھانہ میرپور میں زیر دفعات 123A/124A اور 153/341/147/149 پی پی سی ، 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں