صدر علوی کا ملکی استحکام، ترقی کے لیے اتحاد پر زور – ایسا ٹی وی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی، معاشی اور مالی استحکام لانے کے لیے پارلیمنٹ، عدلیہ، حکومت اور تاجر برادری کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں ملک بھر سے خواتین چیمبرز آف کامرس کی نمائندوں سمیت چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدور سے گفتگو کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ سیاسی اور جمہوری عمل کے پٹری سے اترنے کی پیش گوئی کرنے والی تمام آوازوں کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہیے۔

انہوں نے درآمدی بل کو کم کرنے اور ماحولیات کے تحفظ کے لیے کاروباری اور صنعتی عمل کو شمسی اور ہوا جیسی سبز توانائی پر منتقل کرنے پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین کے چیمبرز آف کامرس سے کہا کہ وہ خواتین کاروباریوں اور اسٹارٹ اپس کو قیادت فراہم کریں اور قرضوں کے حصول میں ان کی مدد کریں۔

ملاقات کے دوران تاجر برادری کے نمائندوں نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مالیاتی مسائل پر قابو پانے کے لیے حل تجویز کیا۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں