وزیر اعظم شہباز کا ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کا عزم – ایسا ٹی وی

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملے کے ذمہ دار عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو سراج الحق سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

شہباز شریف نے خودکش حملے میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں