کراچی میں جماعت اسلامی کی فتح سے پورے ملک میں بہارآئے گی،ڈاکٹرطارق سلیم

تحریک انصاف،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کوتباہی کے سوا کچھ نہیں دیا،کارکنان قوم کے لیے امیدبنیں،امیرصوبہ پنجاب

راولپنڈی (بیورورپورٹ )امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ کراچی میں فتح نے کارکنان ہی نہیں پوری قوم کوامیداورحوصلہ دیا ہے دیانتدارقیادت کراچی کی حکمران ہوگی تواس سے پورے ملک میں بہارآئے گی،حافظ نعیم ایک دلیراور مسائل سے لڑجانے والا کردارہے جماعت اسلامی نے ہردورمیں ایسے ہیرے قوم کودئیے وفاقی وصوبائی وزراء سمیت سینکڑوں ممبران پارلیمنٹ نے قوم کی خدمت کا حق ادا کیا لیکن اپنے دامن پرکرپشن کا کوئی دھبہ نہیں لگایا ان خیالات کااظہارانھوں نے نومنتخب امیرضلع مری غلام احمدعباسی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،سینئرصحافی راجہ مہتاب خان،صدرجے آئی لیبراین ایل ایف پاکستان شمس الرحمن سواتی،امیرضلع سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں نئے بننے والے ضلع مری کے ذمہ داران وکارکنان نے شرکت کی۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ تحریک انصا ف،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے پاکستان کوتباہ کیا ان کے پاس اپنی تجوریاں بھرنے کے علاوہ کوئی منشور نہیں جماعت اسلامی اس ملک کواندھیرے سے نکال کرقوم کی امیدبنے گی۔اقبال خان نے کہاکہ کورونا،سیلاب،زلزلے سمیت ہرموقع پر جماعت اسلامی مسیحابنی،قوم عام انتخابات میں اعتماد کرے کرپٹ مافیا کے لگائے ہرزخم کا مرہم بنیں گے۔نومنتخب امیرضلع غلام احمدعباسی نے کہاکہ خطہ کوہسارکے مسائل پراس سے قبل بھی جماعت اسلامی نے آوازاٹھائی اوران کے حل کے لیے اپنا کرداراداکیا اس جدوجہد کوتیزترکریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں