ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع – SUCH TV

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، پوٹھوہار ریجن، بالائی خیبرپختونخوا، شمال/مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں گردوغبار اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کراچی اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور تینتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت اٹھارہ، مری بیس اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

محکمہ موسمیات کی ہندوستانی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے موسم کی پیش گوئی کے مطابق دن کے وقت گرم اور مرطوب موسم سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارمولہ میں شام اور رات میں گردو غبار کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ بارہ، اننت ناگ اور شوپیاں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں