بھارہ کہو بائی پاس زیرتعمیر منصوبے کے پلر کی شٹرنگ کھل جانے کے باعث دو افراد جاں بحق ہوگئے

بھارہ کہو گو پمپ کے قریب زیر تعمیر بائی پاس منصوبے کے پلر کی شٹرنگ اس وقت کھل گئی جب اس میں میٹریل ڈالا جارہا تھا

بھارہ کہو( نمائندہ خصوصی ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے دیہی علاقے بھارہ کہو میں زیر تعمیر بائی پاس منصوبے میں جاری کام کے دوران آج صبح ایک فلائی اوور کے لیے بنائے جانے والی پلروں میں سے ایک پلر کی شٹرنگ اس وقت کھل گئی جب اس میں کنکریٹ کا میٹریل جارہا تھا ۔شٹرنگ کھل کر نیچے کام کرنے والے مزدوروں پر جالگی اور متعدد مزدور اس میں دب گئے ۔لوہے کے پائپوں اور لکڑی سے بنائی گئی شٹرنگ بہت وزنی تھی ،سٹرنگ تلے دبنے والے مزدوروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا مگر دو مزدور اس حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں