ایبٹ آباد ، سرکل بکوٹ میں پندرہ سے زائد پالتو جانوروں کا درندوں کا شکار بننے کا انکشاف

محکمہ وائلڈ لائف کی مبینہ مجرمانہ غفلت کے باعث مقامی شہری اپنے قیمتی جانوروں سے محروم ہوگئے

ایبٹ آباد(نوید اکرم عباسی )سرکل بکوٹ میں جنگلی جانوروں کا راج بیروٹ یونین کونسل عباسیاں ویلج کونسل میں ایک ہفتہ کے دوران پندرہ سے زائد پالتو جانوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ۔محکمہ وائلڈ لائف کی مجرمانہ خاموشی سے آئے روز خنزیروں چیتوں بندروں کے بعد جنگلی کتے اور لکڑبگڑ بھی گھروں میں گھس کر نقصان کرنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق دو روز قبل بیروٹ کے محلہ چنجل میں عبدالرزاق نامی شخص کے گھر میں گھس کر جنگلی جانور نے پانچ عدد قیمتی پالتو بکریاں مارڈالیں اس سے قبل بیروٹ خورد اور یونین کونسل کے دوسرے دیہاتوں میں بھی پندرہ کے قریب پالتو جانوروں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں یونین کونسل بکوٹ بیروٹ نمبل میں چیتوں بندروں سوروں ودیگر جنگلی حیات کے ساتھ جنگلی کتوں اور لکڑبگڑ جو کہ دریائے جہلم اور دوسرے نالوں کنیر کس بکوٹ نالہ ودیگر قدرتی چشموں کے آس پاس موجود ہیں ان جنگلی جانوروں نے علاقہ میں فصلوں پھلدار پودوں کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں کو تباہ کرنا شروع کر دیا ھے عوام علاقہ کا کمشنر ہزارہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ودیگر انتظامیہ سے مطالبہ ھے کہ جن غریب لوگوں کے نقصان ہوئے انکو معاوضہ دیا جائے محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت پر انکے خلاف کارروائی کی جائے جو میڈیا پر اپنی جھوٹی کارکردگی بیان کرتے نہیں تھکتے انکو گلیات سرکل بکوٹ کے عوام کے جان و مال کی حفاظت کرنی چاہیے ۔عوامی مطالبہ ھے کہ بیروٹ بکوٹ مولیا نمبل کے تمام دیہاتوں میں اب سکولوں میں بچوں کے راستے بھی محفوظ نہیں اب اگر کوئی نقصان ہوا تو تمام تر زمہ داری انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف پر ہوگی ۔ ان جنگلی جانوروں کو آبادیوں سے دور کیا جائے اور ایوبیہ نیشنل پارک اور دوسرے جنگلات میں انکو رکھنے کا بندوبست کیا جائے ۔

انکشاف نیوز

اپنا تبصرہ بھیجیں