پنجاب میں آسمانی بجلی نے قیامت ڈھادی، 11 افراد ہلاک

پنجاب کے مختلف آسمانی بجلی نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب کے نارووال، سیالکوٹ اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 1 افراد ہلاک اور پانچ زخمی

گورنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگولی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص ہلاک ہو گیا، ریسکیو کا بتانا آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی۔

ریسکیو کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں بھی محلتف میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

تبصرے

Source link

اپنا تبصرہ بھیجیں