استعمال شدہ آٹو پارٹس کی امپورٹ ویلیوایشن پر نظر ثانی کی جائے اور ڈیوٹی کم کی جائے، راولپنڈی چیمبر

اجلاس کی صدارت آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق اور چیئرمین رحمان اللہ خان نے کی

راولپنڈی (کامرس رپورٹر )راولپنڈی چیمبر آف کامر س میں پرانے/استعمال شدہ آٹو پارٹس کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،کمیٹی نے استعمال شدہ آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی میں اضافے پر شدید تشویش ظاہر کی اور سفارش کی کہ امپورٹ ویلیوایشن پر نظر ثانی کی جائے، اجلاس کی صدارت آر سی سی آئی کے صدر ثاقب رفیق اور چیئرمین رحمان اللہ خان نے کی۔ سینئر نائب صدر محمد حمزہ سروش، نائب صدر فیصل شہزاد، سابق صدر ملک شاہد سلیم اور دیگر کمیٹی ممبران بھی اجلاس میں موجود تھے،صدر ثاقب رفیق نے کہا کہ یہ ایک تشویشناک صورتحال ہے، پہلے ہی مہنگائی کے باعث پارٹس کی قیمتیں زیادہ ہیں، انہوں نے کہا کہ بعض آئٹمز پر کسٹم ڈیوٹی کی شرح پچاس فیصد سے بھی زیا دہ ہے، زیادہ ڈیوٹی سے نہ صرف کاروبار متاثر ہو گا بلکہ سمگلنگ میں اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ چیمبر یہ معاملہ ممبر کسٹم کے سامنے اٹھائے گا۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پرانے ڈیزل اور پٹرول انجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی میں پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ویل کپ، بال جوائنٹ،آٹو فین کی ڈیوٹی پر بھی پچاس فیصد اضافہ کیا گیا ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں