پی ٹی آئی مری کے عہدیداران کا اوسیاہ دہلہ روڈ کا افتتاح

ترقی کایہ سفر تیزی سے جاری ہے،مقررین

مری(بیورورپورٹ) حلقہ این اے 57 میں ترقیاتی کاموں کی مہم جاری ہیں۔ اس سلسلے میں کئی میگاپروجیکٹ کا افتتاح ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے میجر(ر)لطاسب ستی کی طرف سے فراہم کردہ 29.4 ملین روپے کی گرانٹ سے یونین کونسل دیول میں اوسیاہ دہلہ روڈکا افتتاح صداقت علی عباسی اورلطاسب ستی نے کردیا،اس سلسلے میں اوسیاہ بازار میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کی تنظیم،کارکنان اور علاقائی عمائدین نے شرکت کی تقریب سے ایم این اے، ایم پی اے اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقی کایہ سفر تیزی سے جاری ہے، مقامی مقررین نے موجودہ حکومت اور نمائندگان کی کارکردگی کو شاندار الفاظ میں سراہتے ہوئے اسے تاریخی قرار دیا،افتتاحی تقریب میں صدر پی ٹی آئی تحصیل مری سہیل عرفان عباسی،سابق جنرل سیکرٹری یوتھ وونگ ضلع راولپنڈی شجاع عباسی، جوائنٹ سیکرٹری ارسلان ایاز ملک،شفاق عباسی،حاجی نصیر عباسی، قاسم درویش عباسی،یاسر عباسی، ساجد عباسی، دلزیب عباسی و دیگر کارکنوں و عوام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں