ے نظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا،نرگس فیض ملک

پیپلز پارٹی کی ساتوں تحصیلوں سے کارکن اور عہدیداران شرکت کریں راولپنڈی(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نرگس فیض ملک اورضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید کا یوم شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس میں پیپلز پارٹی کی ساتوں تحصیلوں سے کارکن اور عہدیداران شرکت کریں گے جبکہ ساتوں تحصیلوں کے صدر جلوس کی قیادت کریں گے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی پاکستان اور عالم اسلام کیلئے مثالی خدمات ہیں انہوں نے جمہوریت کی بقاء اور غریب عوام کے حقوق کیلئے اپنی جان کی قربانی دی۔ان خیالات کا اظہار انہوں ے ٹیکسلا میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرتحصیل راولپنڈی کے صدرراجہ منصور،ضلعی صدرحفضہ بخاری،سعدیہ عباسی،ڈویثرن کی جنرل سیکرٹری سمیرا گل، ٹیکسلاسے تعلق رکھنے والے کارکن اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکن اپنی عظیم قائد شہید بی بی کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ملک بھر کی طرح ضلع راولپنڈ کی ساتوں تحصیلوں سے جلوسوں کی شکل میں جائے جن کی قیادت تحصیلوں کے صدر کریں گیشہادت پہنچیں گے پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم شہادت پر اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ شہید بی بی کے مشن کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں چیئرمیین بلاول بھٹو کی قیادت میں متحد ہیں آج اپنی محبوب قائد محترم،ہ شہید بھٹو کے یوم شہادت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مختلف علاقوں سے جائے شہادت لیاقت روڈ پہنچیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں