ضلع ایبٹ آباد ، تھانہ لورہ کی حدود میں‌چوروں کا راج

تھانہ لورہ کی حدود بالگداھیہ گاوں میں ڈیڑھ ماہ میں چوری کی پے در پے درجن کے قریب وارداتیں ، پولیس عوام کو تحفظ دینے میں‌ناکام

لورہ(نمائندہ خصوصی ) ضلع ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی حدود میں میں چوروں کا راج,ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں درجن کے قریب چوری کی وارداتوں کے باعث عوام شدید خوف وہراس کا شکار۔تھانہ لورہ سے ڈیڑھ دو کلومیٹر کے فاصلے پر بالگداھیہ گاؤں میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں چوری کی پے درپے واداتوں میں چوروں نے یو بی ایل کے منیجر سمیت متعدد شہریوں کو قیمتی گھریلو سامان اور دیگر اشیاء سے محروم کردیا بلکہ دو مساجد سے بیٹریاں اور دیگر سامان بھی لے گئے۔بالگداھیہ لورہ میں سجاد ظہراب, محمد سراج, محمد قمر ساکن بگلہ, زاہد محمود ساکن گدوئی, یوبی ایل بنک کے منیجر سمیت دیگر افراد کے گھروں سے قیمتی سامان اور گھریلو اشیاء چور لے گئے, بالگداھیہ کے عمر خان کی لائسنس یافتہ ریفل اور دو مساجد جن میں مسجد موہری اور مسجد کیالہ سے بیٹریاں اور دیگر سامان چوری ہوا۔زرائع کےمطابق تھانہ لورہ پولیس نے تین افراد کو حراست میں لے کر ان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کی ہے مگر مقامی افراد اور عوامی حلقوں کا کہنا ہے چوروں کا نیٹ ورک انتہائی وسیع ہے جب تک اس تمام نیٹ ورک کا خاتمہ نہیں ہوتا اس وقت تک ان وارداتوں کو روکا نہیں جاسکتا۔تھانہ لورہ پولیس عوام اور افسران کی آنکھوں میں دھول جھونک کر یہ کاغذی کاروائیاں کر رہی ہیں۔اعلی افسران اس صورتحال کا جائزہ لیں اور عوام کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں